کنگناراناوت کی فلم کو نمائش سے قبل ہی کروڑوں روپے کا جھٹکا،عدالت نے ”رنگون“کی 2 کروڑ کی ضمانت کے عوض نمائش کی اجازت دیدی
ممبئی(این این آئی) بمبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ”رنگون“ کو 2 کروڑ روپے کی ضمانت کے عوض پر نمائش کی اجازت دے دی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم”رنگون“نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور فلم 82 سال پرانے کردار کو کاپی کرنے کے مقدمے میں پھنس چکی ہے تاہم عدالت نے فلم کو مشروط طور پر نمائش کی اجازت دے دی ہے اور اس طرح فلم کو نمائش سے قبل ہی کروڑوں کا جھٹکا لگ چکا ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واڈیا مووی ٹون پروڈکشن کمپنی نے ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم”رنگون“میں اداکارہ کنگنا رناوت کے کردار ”مس جولیا“ پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ کردار 1935 کی فلم ”ہنٹر والی“ کی اداکارہ فیئرلیس نادیہ کا چربہ ہے جب کہ کمپنی نے اس کے خلاف بمبئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فلم ”رنگون“ کو سماعت مکمل ہونے تک 2 کروڑ روپے کی مشروط ضمانت کے ساتھ نمائش کی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد فلم کے پروڈیوسرز نے 2 کروڑ کی ضمانت جمع کرادی ہے جس کے بعد فلم نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم”رنگون“ میں سیف علی خان، شاہد کپور اورکنگنا رناوت نے مرکزی کردار کیا ہے۔