سعودی عرب: کمپیوٹر سسٹم ہیک ہونے کے باعث ورک پرمٹ کے اجراءو توسیع میں تاخیر کے متاثرین کے جرمانے معاف
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کا کمپیوٹر سسٹم ہیک ہونے کے باعث ورک پرمٹ کے اجراءو توسیع میں تاخیر کے متاثرین کے جرمانے معاف کردئیے ہیں، الاحساءایوان تجارت میں تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نعیم المطوع نے واضح کیا کہ وزارت محنت و سماجی فروغ نے متاثرین کو تاخیرکے جرمانوں سے استثنیٰ دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے وزارت محنت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وزارت محنت کی ویب سائٹ ہیک ہوجانے پر بہت سارے تاجر متاثر ہوئے ہیں، واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل ہیکرز نے سسٹم ہیک کرلیا تھا۔ اس پر سینکڑوں کارکنان کے ورک پرمٹ کے اجراءیا توسیع میں تاخیر ہوئی اور اس کی وجہ سے اقاموں کے اجراءاور توسیع میں بھی تاخیر ہوئی۔ تاخیر کے جرمانے بھاری مقدار میں آگئے تھے۔ مطالبہ کیا گیا تھا کہ یہ جرمانے معاف کئے جائیں۔