دبئی سے آنے والی پرواز سے مختلف برانڈز کے 860 موبائل فون سیٹ برآمد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس پشاور نے خصوصی ذرائع سے اطلاع ملنے پر دبئی سے آنے والی امارات ایئر لائن کی پرواز کی تلاشی لی اور جہاں سے سامان بیلٹ پر مسافر لیتے ہیں وہ تین بیگ اور چار کاٹن قبضے میں لے لئے گئے جن میں دنیا کے مختلف برانڈز کے 860 موبائل فون برآمد ہوئے جو ایچ ٹی سی, سام سنگ، ایل جی، ایل ٹی ای اور ایم کے برانڈز کے تھے 5700 موبائل میموری کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے قبضے میں لئے گئے موبائل فون سیٹ دو کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کے ہیں۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس پشاورمزید تفتیش کررہے ہیں اس کی رپورٹ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس انوسٹی گیشن اسلام آباد شوکت علی کو دے دی ہے جنہوں نے ڈائریکٹر پشاور کو شاباش دی ہے۔
پولیس اور حساس اداروں کا قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن ،7 مشکوک افراد گرفتار