اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے گاﺅں دھنسنے لگا، 125 افراد بے گھر

اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے گاﺅں دھنسنے لگا، 125 افراد بے گھر
اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے گاﺅں دھنسنے لگا، 125 افراد بے گھر

  


سان تیاگو(این این آئی)اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے وسطی صوبے کا ایک گاوں ڈیڑھ ہفتے سے مسلسل دھنس رہا ہے جس کے باعث متعدد مکان تباہ ہوگئے اور ایک سو پچیس افراد بے گھر ہوگئے ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین ارضیات نے کہاکہ ابروزو کے اس گاﺅں میں بارہ فروری کو پہاڑ سرکنا شروع ہوااور روزانہ ایک میٹر تک اپنی جگہ چھوڑ رہا ہے جس کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے۔دیوار گرنے اور دراڑ پڑنے سے کئی مکان رہنے کے قابل نہیں رہے۔حکام کی ہدایت پر اب تک سوا سو افراد گھر چھوڑگئے ، اس چھوٹے سے گاﺅں کے باقی رہ جانے والے75 افراد مزید احکامات کے منتظر ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...