سپریم کورٹ کو چاہئیے تھا وزیر اعظم کو طلب کرتی اور لندن فلیٹس پر سوالات پوچھے جاتے : اعتزاز احسن

سپریم کورٹ کو چاہئیے تھا وزیر اعظم کو طلب کرتی اور لندن فلیٹس پر سوالات پوچھے ...
سپریم کورٹ کو چاہئیے تھا وزیر اعظم کو طلب کرتی اور لندن فلیٹس پر سوالات پوچھے جاتے : اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو چاہیے تھا کہ وزیر اعظم کو طلب کرتی اور لندن فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے سوالات پوچھے جاتے۔

ابتک نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تاہم وزیراعظم نوازشریف نے شریف فیملی کے لندن فلیٹس کا مالک ہونے کا اعتراف کیا تھا اور سپریم کورٹ کو وزیر اعظم کو طلب کر کے سننا چاہئیے تھا اور فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے سوالات کرنے چاہئیے تھے ۔’قطری ، ایرانی اور متحدہ عرب امارات کے خطوط ملک کو مالی انتشار کی طرف دھکیل سکتے ہیں“۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے راستے پر ہیں : نجم سیٹھی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور قانون دان اعتزا زاحسن نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کا موقف تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی عدالت کو یہ موقف تسلیم کرنا چاہیئے کیونکہ اگر عدالت نے یہ وضاحت تسلیم کر لی تو ملک میں مالی انتشار پیدا ہو جائے گا ۔

باکسر محمد علی کے بیٹے کو حراست میں لیے جانے کا انکشا ف

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالت نیب کے سامنے لاچار نظر آئی ۔ نیب کے حوالے سے عدالت کے ریمارکس کہ ”نیب ہمارے سامنے فوت ہو گیا “ بدقسمتی کی بات ہے ۔”سپریم کورٹ کو چاہیے تھا کہ مردہ نیب کو زندہ کر تی “۔ اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد نہیں ہوتا تو یہ حکومت کی ناکامی تصور ہو گی ۔انہوں نے بار ایسوسی ایشنز میں سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی شناختی کارڈ اور بار کا ممبر شپ کارڈ دکھاکر اندر آنے دیا گیا ۔

مزید :

لاہور -