شادی کی تقریب میں آتش بازی پر پولیس کا ”دھماکہ“ دولہا کو گرفتار کرنے کی کوشش پر ہاتھا پائی، والد سمیت 7 باراتی گرفتار
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر پولیس دولہا کو گرفتار کرنے پہنچ گئی۔ باراتیوں نے روکنے کی کوشش کی تو ہاتھا پائی ہو گئی اور دولہے کے والد سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کی گئی تو پولیس نے ”اینٹری“ دے کر ”دھماکہ“ کر دیا۔ پولیس نے دولہا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو باراتیوں نے مزاحت شروع کر دی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں کئی باراتی اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس ہاتھا پائی کے دوران دولہا تو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم دولہے کا والد اور 7 باراتی پولیس کے ہتھے چڑھ گے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
پولیس نے دولہے کے والد اور 7 افراد سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دولہے سمیت مزید افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔