شرجیل اور خالد بچے ہیں ،معاف کردیں ، ریاض پیرزادہ کی انوکھی فرمائش
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آنے والے خالد لطیف اور شرجیل خان کو معاف کرنے کی درخواست کردی۔ اجلاس میں وہ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ دونوں کھلاڑی بچے ہیں لہٰذامعاملہ نظر انداز کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دو گیندیں روکنے سے کونسی انسانیت کی توہین ہوگئی۔ کھلاڑیوں سے معمولی غلطی ہوئی، اس لئے انہیں بڑی سزا نہ دی جائے۔