صوبائی حکومت کو جیل پر حملے کی پیشگی اطلاع دی لیکن پھر بھی حملہ ہو گیا :چوہدری نثار

صوبائی حکومت کو جیل پر حملے کی پیشگی اطلاع دی لیکن پھر بھی حملہ ہو گیا :چوہدری ...
صوبائی حکومت کو جیل پر حملے کی پیشگی اطلاع دی لیکن پھر بھی حملہ ہو گیا :چوہدری نثار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایک صوبائی حکومت کو جیل پر حملے سے پہلے بار بار آگاہ کیا اور انہیں بتا یا کہ جیل پر حملہ ہو گا اور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑا کر لے جائیں گے لیکن اس کے باوجود اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے ۔

اسلام آباد میں دہشت گردی کی نئی لہر کے حوالے سے میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،اگر کوی ایسا کرے تو یہ بہت بڑا گناہ ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے نہ تو کریڈٹ لینا چاہتا ہوں اور نہ ہی کسی پر تنقید کروں گا ۔چوہدری نثار نے بتا یا کہ ماضی میں ایسے واقعات بھی ہوئے جب ہم نے ایک صوبائی حکومت کو بتا یا کہ دہشت گرد اس جیل پر حملہ کریں گے ،اس انداز سے جیل میں داخل ہو نگے اور اپنے ساتھیو ں کو چھڑا کر لے جائیں گے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہ کیے جا سکے اور دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کردیا ۔جس دن دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کیا اس دن بھی ون پوائنٹ ایجنڈہ میٹنگ ہوئی جو کہ اس جیل پر حملے کے حوالے سے تھی ۔انہوں نے کہا کہ جیل پر حملے کے بعد میٹنگ کے دوران غفلت برتنے والوں کا کڑا احتساب کیا لیکن میڈ یا پر آکر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔

پاکستان آم پیدا کرنے والا دنیا کاچھٹا ملک بن گیا

مزید : قومی


loading...