عدالت نے وفاقی وزیر کا سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والی ملزمہ کو قید کی سزا سنا دی

عدالت نے وفاقی وزیر کا سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والی ملزمہ کو ...
عدالت نے وفاقی وزیر کا سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والی ملزمہ کو قید کی سزا سنا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عازمین حج کو لوٹنے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، وفاقی وزیر یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والی جعل ساز خاتون کو 12سال قید کا حکم سنا دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اپنے آپ کو وفاقی وزیر یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والی ملزمہ تسنیم فاطمہ کو 12سال قید اور لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

 بھارتی فورسز کی فائرنگ سے  معمر خاتون شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ عازمین حج کو حکومتی کوٹے سے حج کرانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورتی تھی اور اس نے سینکڑوں عازمین سے کروڑوں روپے ہتھیا رکھے تھے تاہم معاملہ پولیس کے پاس آنے کے بعد ملزمہ فرار ہو گئی تھی جسے بعد میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور اس حوالے سے اس پر 2مقدمات قائم تھے جن پر آج اسے 12سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...