عمر چھپانے پر 2خواتین مجسٹریٹس کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

عمر چھپانے پر 2خواتین مجسٹریٹس کو نوکریوں سے نکال دیا گیا
عمر چھپانے پر 2خواتین مجسٹریٹس کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے عمر چھپانے اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر 2خواتین مجسٹریٹس کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ امبر اقبال اور ماریہ جبار ڈوگرکو عمر چھپانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد نوکریوں سے نکال باہر کیا ۔ مجسٹریٹ امبر اقبال شکار پور اور ماریہ جبار ڈوگر کراچی شرقی میں تعینات تھی ۔

 ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ ، معمر خاتون شہید

دونوں نے اپنی تاریخ پیدائش میں ردوبدل کر کے نوکریاں حاصل کی تھیں  اور کئی سالوں سے بطور مجسٹریٹ اپنے فرائض سر انجا م دے رہی تھیں تاہم اس حوالے سے انکوائری جاری تھی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین نے نوکریاں حاصل کرنے کیلئے اپنی عمرکا دورانیہ کم کیا اور اس حوالے سے ریکارڈ میں ردوبدل کرایا ۔

مزید :

کراچی -