ہنگو : بس سٹاپ پر نصب 2بم ناکارہ بنادئیے گئے

ہنگو : بس سٹاپ پر نصب 2بم ناکارہ بنادئیے گئے
ہنگو : بس سٹاپ پر نصب 2بم ناکارہ بنادئیے گئے

  


ہنگو(صباح نیوز)ہنگو میں بی ڈی ایس نے تخریب کاری کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے باردوی مواد کو ناکارہ بنادیا۔

بم ڈسپوزل انچارج ہنگو کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے باردوی مواد کو تحصیل ٹل میں اسرافیل مارکیٹ کے قریب واقع بلند خیل بس اڈے میں نصب کر رکھا تھا مقامی افراد کی جانب سے بارودی مواد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بی ڈی ایس کے حکام بس اڈے پر پہنچی جہاں بم ڈسپوزل حکام نے ریمورٹ کنٹرول بموں کو ناکارہ بنادیا ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق ناکارہ بنائے گئے۔ دونوں بم 2 دو کلو گرام کے تھے واقعے کے بعد پولیس نے بس اڈے کو سوئپنگ کے عمل کے بعد کھول دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید : چارسدہ


loading...