”جیتو پاکستان “میں انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی سامنے آگئی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

”جیتو پاکستان “میں انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی سامنے آگئی ، تصاویر سوشل ...
”جیتو پاکستان “میں انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی سامنے آگئی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبول پروگرام ”جیتو پاکستان “ میں بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی سامنے آگئی جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پرہلچل مچا رکھی ہے جسے دیکھنے والے یہی سمجھ رہے ہیں جیسے انوشکا شرما بذات خود پروگرام میں شریک ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائے کے پروگرام ”جیتو پاکستان “ میں ایک ایسی لڑکی نے شرکت کی جو خوبخو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی مشابہت رکھتی ہے ،جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچا رکھی ہے ۔

لوگوں نے انوشکا شرما جیسی وضع قطع والی اس پاکستانی لڑکی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد طرح طرح کے مذاحیہ ٹویٹ کیے ہیں جس میں انہوں نے انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ”انوشکا تم پاکستان کے گیم شو میں کیا کر رہی تھی “
بعض لوگوں نے تو یہاں تک لکھ دیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما پاکستان پہنچ

گئی اور کچھ لوگوں نے اسے حیران کن واقعہ قرار دیا ہے ۔
یادرہے اس سے قبل اداکار عمران عباس کا ہم شکل نوجوان پشاور سے سامنے آیا تھا جس نے بے حد شہرت حاصل کی اور اب انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی ہے جو دیکھنے میں بلکل انوشکا شرما جیسی نظر آتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -