تاجکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے پاکستان روڈ لنک کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا

تاجکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے پاکستان روڈ لنک کو جوائن کرنے کا ...
تاجکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے پاکستان روڈ لنک کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تاجکستان(ویب ڈیسک) تاجکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کر کے پاکستان روڈ لنک کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں افغان دارالحکومت کابل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ تجارتی راہداری کے منصوبے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریزاں ہے وہیں تاجکستان نے اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان کو وسطی ایشیا کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے علیحدہ روڈ لنک پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں افغانستان کو بالکل بائی پاس کر دیا جائے گا۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ تاجکستان نے کوارڈیلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ (QTTA) میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ ٹرانزٹ ٹریفک اور تجارت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان ، چین ، کرغزستان اور قازقستان کے مابین کیا گیا تھا۔ تاہم تاجکستان کی اس معاہدے میں شمولیت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد وسطی ایشیا اس منصوبے کا سرکاری طور پر شراکت دار بن جائے گا۔اس معاہدے کے تحت تاجکستان کو افغانستان کی مدد کے بغیر ہی پاکستان کی گوادر پورٹ سمیت دیگر بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ یہ متبادل راستہ پاکستان اور تاجکستا ن کے تاجروں کے لیے محفوظ راستہ ثابت ہو گا۔