لاہور قلندرز کا نام کس نے تجویز کیا اور اس کا گانا کس نے لکھا؟ رانا فواد نے راز سے پردہ اٹھا دیا، انتہائی حیران کن تفصیلات بتا دیں

لاہور قلندرز کا نام کس نے تجویز کیا اور اس کا گانا کس نے لکھا؟ رانا فواد نے ...
لاہور قلندرز کا نام کس نے تجویز کیا اور اس کا گانا کس نے لکھا؟ رانا فواد نے راز سے پردہ اٹھا دیا، انتہائی حیران کن تفصیلات بتا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے کہا ہے کہ ٹیم کا نام ”قلندرز“ میرے بھائی نے تجویز کیا جس کے بعد اقبال کی شاعری کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ انہوں نے قلندر کے بارے میں بہت کچھ کہہ رکھا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ بھائی نے ٹیم کا نام قلندر تجویز کیا تو مجھے اس میں اپنی والدہ کی یاد محسوس ہوئی۔ پھر میں نے اقبال کی شاعری کا مطالعہ کیا جنہوں نے قلندر کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں لاہور اور دہلی دو ایسے شہر ہیں جہاں بادشاہوں صوفیاں اور اولیائے کرام کا گزر ہوا ہے۔ اس میں کنیزوں کا بھی ذکر ہے اور غلاموں کا بھی۔ یہ سب کچھ میں لکھتا رہا اور گنگناتا رہا اسی کوشش میں لاہور قلندر کا گانا لکھ دیا۔ رانا فواد نے کہا کہ میں نے اس گانے کیلئے گلوکار اسرار احمد کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ وہ ایک منفرد انداز کے گلو کار ہیں۔ انہیں بتایا کہ مجھے اس گانے میں لاہور کا روایتی رنگ چاہئے جو انہوں نے دیا جبکہ جے علی کی موسیقی نے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
رانا فواد کا مزید کہنا تھا کہ میں کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہوں اور جب میچ ہوتے ہیں تو ان میں محو ہوجاتا ہوں۔ مجھے کسی نے بتایا کہ آپ کے بارے میں کمنٹیٹرز ہیں کہ فواد رانا کو معلوم ہی نہیں کہ مالک کی حیثیت سے کس طرح کا انداز اختیار کیا جانا چاہیے۔ تو یہ بات درست ہے کہ میں یہ بات بھول جاتا ہوں کہ میں کسی ٹیم کا مالک ہوں۔ میری ٹیم مجھ سے کہتی ہے کہ جب آپ خوشی سے ناچتے گاتے ہیں تو ہمیں بھی خوشی ہوتی ہے اور حوصلہ بڑھتا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -