ثانیہ مرزا کو دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا
دبئی (اے پی پی) بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل رشین جوڑی نے مرزا اور سٹرائیکووا کو شکست دی۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایلینا ویسنینا اور ایکامکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور سٹرائیکووا کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں شوئی پنگ اور ہلاواکووا کامیاب رہیں۔