تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی ...
تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر میں تیز ترین 9,000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ دیگر بلے بازوں میں کوانٹن ڈی کوک نے 68، ہاشم آملہ نے 7، فاف ڈوپلیسس نے 36، جے پی ڈومنی نے 16، ڈیوڈ ملر نے 3، ڈوین پریٹوریس نے 11، وین پارنل نے 35 اور فیہلوک وائیو نے 1 سکور بنایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم 2 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ ٹم ساﺅتھی، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز جنوبی افریقی باﺅلرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 112 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈین براﺅن لی نے 2، ٹام لاتھم نے 0، کین ولیم سن نے 23، راس ٹیلر نے 18، نیل بروم نے 0، جیمز نیشام نے 13، مچل سینٹنر نے1، کولن ڈی گرینڈہوم نے 34، ٹم ساﺅتھی نے 5، لوکی فرگوسن نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے بھی 4 رنز بنائے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوین پریٹوریس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو ربادا، وین پارنل اور فیہلوک وائیو نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -