”دوگیندیں ہی تو روکیں ہیں،کسی کو قتل تو نہیں کیا“وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی فکسنگ معاملے پر انوکھی منطق

”دوگیندیں ہی تو روکیں ہیں،کسی کو قتل تو نہیں کیا“وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی ...
”دوگیندیں ہی تو روکیں ہیں،کسی کو قتل تو نہیں کیا“وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی فکسنگ معاملے پر انوکھی منطق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہاں ایک طرف پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے شور برپا ہے تو دوسری طرف وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ” شرجیل خان نے دوگیندیں ہی روکی ہیں کسی کو قتل تو نہیں کیا اور فکسنگ کے معاملے کو زیادہ نہ اچھالا جائے“۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے فکسنگ کو معمولی جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ فکسنگ بھی دوسرے جرائم کی طرح ہے اور اکا دکا واقعات ہوتے ہیں اسے ہلکا لیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹو میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پی سی بی شرجیل خان اور خالد لطیف کو پہلے ہی معطل کرچکا ہے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -