پیپلز پارٹی کے وفد کی لال حویلی آمد ،شیخ رشید نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

پیپلز پارٹی کے وفد کی لال حویلی آمد ،شیخ رشید نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت ...
پیپلز پارٹی کے وفد کی لال حویلی آمد ،شیخ رشید نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی دعوت قبول کر لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکسنا ن پیپلز پارٹی کے وفد نے لال حویلی جا کر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر تے ہوئے کہا کہ ہم 4تاریخ کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔
شیخ رشید نے ا س موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسلم لیگ پہلے ہی ملٹری کورٹس کی حامی ہے اور چار تاریخ کو اجلاس میں شرکت کریں گے ۔”ملک میں امن اور جمہوریت چاہتے ہیں“۔
انہو ں نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے متعلق سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کیے جائیں اور صرف فوجی عدالتیں ہی نہیں مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینی چاہئیے ۔کسی سورت بھی دہشتگردی کی حمایت نہیں کر سکتے ۔

مزید :

راولپنڈی -