سعودی وزیر خارجہ کا طویل عرصے کے بعد عراق کا دورہ
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر14سال بعد عراق کے دورے پر چلے گئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر عراق کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات عراقی ہم منصب سے ہوئی ۔2003کے بعد سعودی عرب کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے ،صدام دور کے بعد پہلے سعودی سفیر نے جنوری 2016میں عراق میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں جس کے بعد اب سعودی وزیر خارجہ عراق کے دورے پر گئے ۔عراقی حکام کا کہناہے کہ سعودی وزیر خارجہ تعلقات مضبوط کرنے عراق آئے ہیں ۔