ایران نےقازقستان سے950 ٹن یورینیئم فراہم کرنے کی درخواست کردی

ایران نےقازقستان سے950 ٹن یورینیئم فراہم کرنے کی درخواست کردی
ایران نےقازقستان سے950 ٹن یورینیئم فراہم کرنے کی درخواست کردی

  


تہران(اے پی پی) ایران نے قازقستان سے950 ٹن یورینیئم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارہ ( انسا ) نے ایٹمی پروگرام کے سر براہ علی اکبر صالحی کے حوالے سے بتایا کہ ایران اپنے سول ایٹمی پروگرام کے لئے قازقستان سے950 ٹن یورینیئم خریدنا چاہتاہے اور اس کے لئے 2015ء میں ایران اورعالمی طاقتوں میں ہونے والے معاہدہ کی نگرانی کرنے والے ادارہ سے بھی سے باضابطہ در خواست کی گئی ہے ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

علی اکبر صالحی نے بتایا کہ 650 ٹن یورینیئم کی شپمنٹ دو سالوں میں ایران آئے گی۔ واضح رہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کی رو سے ایران یورینیئم کو صرف 3.5 درجہ تک افزودہ کر کے بیرون ملک فروخت کر سکتاہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...