پی ایس ایل سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہی ہوں: ثانیہ مرزا

پی ایس ایل سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہی ہوں: ثانیہ مرزا
پی ایس ایل سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہی ہوں: ثانیہ مرزا

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزار نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اچھا ایونٹ ہے جس سے وہ بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور میری شادی کو سات سال ہو چکے ہیں لیکن ان سالوں میں ہم نے بہت کم وقت ایک ساتھ گزارا۔ وقت نہ گزارنے کا افسوس ہوتا ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اورہم مختلف سوشل میڈیا ذرائع استعمال کرکے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

روس، چین، ایران، شمالی کوریا اور انتہا پسندی کے بعد پاکستان ہمارے لئے چھٹا بڑا خطرہ ہے: امریکہ

انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات شعیب میرے میچز دیکھنے آتے رہتے ہیں اور میں بھی ان کے میچز دیکھتی ہوں ۔ پاکستان سپر لیگ اچھا ایونٹ ہے ، یہاں اپنے شوہر کے میچز دیکھنے آئی ہوںاور ان میچز سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

یہودی آبادکاروں کا ایک گروہ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل

انہوں نے دبئی میں جاری دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں ہونے والی شکست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا سال میرے لیے اچھا تھا اور امید کرتی ہوں کہ یہ سال بھی اچھا ہوگا۔ ٹائم میگزین کے 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں نام پانا اعزاز کی بات ہے۔

مزید : T20


loading...