ایک شرمناک عادت کی وجہ سے اس نوجوان حسینہ کی صرف 35 سال کی عمر میں ہی موت ہوگئی، تفصیلات جان کر آپ بھی توبہ کرلیں گے

ایک شرمناک عادت کی وجہ سے اس نوجوان حسینہ کی صرف 35 سال کی عمر میں ہی موت ...
ایک شرمناک عادت کی وجہ سے اس نوجوان حسینہ کی صرف 35 سال کی عمر میں ہی موت ہوگئی، تفصیلات جان کر آپ بھی توبہ کرلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی معروف ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ ’مائی سپیس‘ (Myspace)استعمال کرنے والے کرسٹین ڈولس نامی اس لڑکی سے ضرور واقف ہوں گے۔مائی سپیس پر کرسٹین کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ مارچ 2006ءمیں اسے وینٹی فیئر فیچر(vanity fair feature) ’کوئین آف مائی سپیس‘ کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔اب یہ کوئین آف مائی سپیس اپنی ایک بری عادت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کرسٹین ڈولس کو شراب نوشی کی لت لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کا جگر خراب ہو گیا۔ وہ گزشتہ سال دسمبر سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی لیکن گزشتہ دنوں جگر فیل ہو جانے کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔

معروف ترین فحش اداکارہ نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹین ڈولس نے ’فاربڈن‘ (ForBidden)کے نام سے مائی سپیس پر اکاﺅنٹ بنا رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا کے ان ابتدائی دنوں میں 8لاکھ سے زائد لوگ اسے فالو کر رہے تھے جن میں کئی معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ اپنی اس مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرسٹین نے اپنا ملبوسات کا ایک برانڈ بھی شروع کیا جو اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے پہلے سے موجود معروف برانڈ Denimکا کاروبار تباہ کر دیا۔ کرسٹین کی اس وقت کی منیجر کیتھ روبی کا کہنا تھا کہ ”کرسٹین خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد ذہین بھی تھی۔“اپنی شہرت کے عروج پر 2006ءمیں کرسٹین نے معروف میگزین ’پلے بوائے‘ کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا جو بے حد سراہا گیا اور اس کے ایک سال بعد وہ ویڈیو گیم Def Jamکی آئیکون میں بھی جلوہ گر ہوئی۔ تب سے وہ کیلیفورنیا کے ساحلی شہر ہوٹنگٹن میں رہائش پذیر تھی اور ماڈل، اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -