سیہون دھماکے کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں،گرفتارملزمان کی تعداد بتانا ابھی مناسب نہیں:وزیراعلیٰ سندھ
نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون دھماکے کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے، گرفتارملزمان کی تعداد بتانا ابھی مناسب نہیں۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑےگا، سیہون دھماکے کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے، گرفتارملزمان کی تعداد بتانا ابھی مناسب نہیں،سیہون دھماکے کے متعدد ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔