’ہمیں تم سے ایک پیسے کی بھی امداد نہیں چاہیے، اپنے پیسے اپنے پاس ہی رکھو‘ امریکہ کے سب سے قریبی ملک نے سب سے دبنگ اعلان کردیا، امریکیوں کے ہوش اُڑادئیے کیونکہ۔۔۔

’ہمیں تم سے ایک پیسے کی بھی امداد نہیں چاہیے، اپنے پیسے اپنے پاس ہی رکھو‘ ...
’ہمیں تم سے ایک پیسے کی بھی امداد نہیں چاہیے، اپنے پیسے اپنے پاس ہی رکھو‘ امریکہ کے سب سے قریبی ملک نے سب سے دبنگ اعلان کردیا، امریکیوں کے ہوش اُڑادئیے کیونکہ۔۔۔

  


میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی مہم کے وقت سے ہی میکسیکو کے بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کے اعلانات کرتے آ رہے تھے اور صدارت سنبھالتے ہی اس دیوار کی تعمیر اور امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم میکسیکن باشندوں کو نکال باہر کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ اب اس کے جواب میں میکسیکو نے ایسا دبنگ اعلان کر دیا ہے کہ امریکیوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو نے کہا ہے کہ ”ہمیں امریکہ کی ایک پیسے کی بھی امداد نہیں چاہیے، اپنے پیسے اپنے پاس ہی رکھے۔ ہمیں امداد نہیں دیتا تو نہ دے لیکن ہم کسی طور بھی کسی تیسرے ملک کے پناہ گزینوں کو اپنے ملک نہیں آنے دیں گے۔ امریکہ اگر انہیں یہاں بھیجنے کی کوشش گا تو وہ بارڈر پر امریکہ کی طرف ہی بیٹھے رہیں گے۔“

”اب اس علاقے سے پرندہ بھی گزرے تو پہلے ہم سے اجازت لے“ چین نے ایسا کام کرنے کی تیاری کر لی کہ بڑے بڑے ممالک کی ہوائیں اُڑ گئیں ، بھارت سے لے کر امریکا تک سب پریشان ہو گئے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے وزیرداخلہ میگوئیل اینجل اوسوریو نے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ”حالیہ دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن اور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی جان کیلی نے کہا کہ مختلف ممالک کے پناہ گزینوں کے کیس امریکہ میں زیرغور ہیں، ایسے میں آپ ان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دے دیں۔میں نے انہیں صاف صاف بتا دیا کہ ہم کبھی دیگر ممالک کے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں نہیں آنے دیں گے۔ وہ کیسے ان پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے نکال کر ہمارے پاس بھیج سکتے ہیں؟“

امریکہ نے چینی فوج کو کھل کر للکاردیا، چین کے خلاف ایسا کام کردیا کہ بڑے تصادم کا خطرہ انتہائی شدید ہوگیا

میگوئیل کا مزید کہنا تھا کہ ” امریکہ ہمیں منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے اڑھائی ارب ڈالر کی امداد دینے جا رہا ہے۔ اگر پناہ گزینوں کو لینے سے منع کرنے پر وہ یہ امداد روکتا ہے تو بے شک روک لے۔ ہمیں اس کا ایک پیسہ بھی نہیں چاہیے لیکن ہم کسی بھی طرح امریکہ میں موجود پناہ گزینوں کو میکسیکو نہیں آنے دیں گے۔ امداری رقم روکنے یا دیگردھمکیوں سے امریکی ہماری حکومت کو دباﺅ میں نہیں لا سکتے۔وہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں۔ ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...