سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم پاکستان کے 3دہشتگرد گرفتارکر لئے، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم پاکستان کے 3دہشتگرد گرفتارکر لئے، بھاری مقدار میں ...
سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم پاکستان کے 3دہشتگرد گرفتارکر لئے، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے شہر قائد میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے جس میں 5پستول،2سیون ایم ایم رائفل ،6کلاشنکوف،ایل ایم جی،6رپیٹربھی بر آمد ہوئے ہیں ۔تاہم ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت انوار،آصف ممتازعرف میراورخرم شہریار کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تحقیقات میںٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کااعتراف کیا اور عرفان حیدر،جمیل،عبدالحفیظ کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی جبکہ ان میں سے ایک دہشتگردمتحدہ کاجوائنٹ یونٹ انچارج تھا ۔انہوںنے کہا کہ زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے حفیظ بروہی گروہ کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے جبکہ سیہون دھماکے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کی 2ٹیمیں کررہی ہیں۔

شام کے مغربی شہر حمص میں جنگجوﺅں نے سرکاری فوج پر قیامت ڈھادی، آرمی انٹیلی جنس کے صوبائی چیف سمیت 32 افراد جاں بحق

مزید :

کراچی -