پیپلزپارٹی کشتی سے جہاز میں بدل جائےگی،عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی کشتی سے جہاز میں بدل جائےگی،عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:نثار کھوڑو
پیپلزپارٹی کشتی سے جہاز میں بدل جائےگی،عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے:نثار کھوڑو

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی عنقریب ایک کشتی سے جہاز میں بد ل جائیگی کیونکہ عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

افغان صوبے ننگرہارمیں اتحادی فورسزکاآپریشن جاری ،10 روز میں داعش اور طالبان پاکستان کے کئی کمانڈرزسمیت150 جنگجوہلاک

تفصیلا ت کے مطابق بلاول ہاوس کے باہر نثار کھوڑو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کی ازسرنوتنظیم سازی کیلئے انٹرویوز کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ایک ہفتے میں ڈویژن کیلیے ہرعہدے پر تین تین امیدواروں کااعلان کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی پارٹی انتہائی تنگ دل ہوچکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی والے اتنے ہی دریا دل ہیں۔ہماری جماعت میں پارٹی دیگر پارٹی رہنماوں کی شمولیت نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید : کراچی


loading...