پیمرا کی ٹی وی چینلز کو سیکیورٹی الرٹس ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت

پیمرا کی ٹی وی چینلز کو سیکیورٹی الرٹس ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے احتراز کرنے ...
پیمرا کی ٹی وی چینلز کو سیکیورٹی الرٹس ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کیے جانے والے سیکیورٹی الرٹس ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت کردی۔
پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں اور نیکٹا کی طرف سے جاری ایڈوائزری کی روشنی میں پیمرا نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری سیکیورٹی الرٹس ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے احتراز کیا جائے۔ اس طرح کی خبریں نہ صرف عوام الناس میں بے چینی اور اضطراب کا سبب بنتی ہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -