سرکاری سکولوں کے طلبہ کی علمی استعداد کیا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے حلقے کے سکول کی حالت زار دیکھ کر آپ بھی’ پڑھا لکھا پنجاب‘ پر فاتحہ پڑھ لیں گے

سرکاری سکولوں کے طلبہ کی علمی استعداد کیا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے حلقے کے سکول کی ...
سرکاری سکولوں کے طلبہ کی علمی استعداد کیا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے حلقے کے سکول کی حالت زار دیکھ کر آپ بھی’ پڑھا لکھا پنجاب‘ پر فاتحہ پڑھ لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹس دینے کی منظوری دی ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ اقدام ”پڑھا لکھا پنجاب “ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس خواب کی تعبیر کیلئے بیشتر اقدامات کیے گئے لیکن ان کا اثر کیا ہوا اور یہ اقدامات کتنے کارگر ثابت ہوئے ؟ اس کا اندازہ وزیر اعلیٰ کے حلقے میں موجود ایک سرکاری سکول کے طلبہ کی حالت زار دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

”کیا آپ کو میر ی آواز سنائی دے رہی ہے “جعل سازوں نے فون پر لوگوں سے پیسے ہتھیانے کا نیا طریقہ اپنا لیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن منصور علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انتخابی حلقہ پی پی 159 کے ایک پرائیویٹ سکول کا دورہ کیا اور نہم کلاس کے طلبہ سے ابتدائی نوعیت کی معلومات عامہ کے سوالات کیے لیکن کوئی بھی طالبعلم یہ جوابات دینے میں کامیاب نہیں ہوا۔
اینکر نے نہم کلاس کے ایک طالبعلم سے سوال کیا کہ صدر پاکستان کا نام کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں طالبعلم نے حیران کن جواب دیتے ہوئے میاں شہباز شریف کو صدارت کی کرسی پر براجمان کردیا۔ دوسراطالبعلم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا نام ہی نہ بتا سکا جبکہ یہ بیچارہ قومی اسمبلی کے سپیکر سے بھی نا واقف تھا۔ ایک اور طالبعلم کو قرار داد پاکستان کے منظور ہونے کا سال تو پتا تھا لیکن اسے اس کی تاریخ یاد نہیں تھی۔
سب سے زیادہ کمال تو ترانہ سنانے والے طالبعلم نے کردیا جس کی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی پنجاب کے سرکاری سکولوں کی حالت زار پر فاتحہ پڑھ لیں گے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سرکاری سکولوں کے طلبہ کو صرف ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس یا دیگر جدید ترین ذرائع سے لیس کرنے سے ” پڑھا لکھا پنجاب“ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا یا پھر ہمیں تعلیمی نصاب اور طلبہ کی تربیت پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

مزید :

لاہور -