کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار ،جب میچ ہوتے ہیں تو ان میں محو ہوجاتا ہوں،میرے خوش ہونے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے: فواد رانا

کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار ،جب میچ ہوتے ہیں تو ان میں محو ہوجاتا ہوں،میرے خوش ...
کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار ،جب میچ ہوتے ہیں تو ان میں محو ہوجاتا ہوں،میرے خوش ہونے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے: فواد رانا

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہوں اور جب میچ ہوتے ہیں تو ان میں محو ہوجاتا ہوں،میرے خوش ہونے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہوں اور جب میچ ہوتے ہیں تو ان میں محو ہوجاتا ہوں، مجھے کسی نے بتایا کہ آپ کے بارے میں کمنٹیٹرز یہ کہتے ہیں کہ فواد رانا کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ مالک کی حیثیت سے کس طرح کا انداز اختیار کیا جانا چاہیے تو یہ بات درست ہے کہ میں یہ بات بھول جاتا ہوں کہ میں کسی ٹیم کا مالک ہوں، میری ٹیم مجھ سے کہتی ہے کہ جب آپ خوشی سے ناچتے گاتے ہیں تو ہمیں بھی خوشی ہوتی ہے اور حوصلہ بڑھتا ہے۔

لعل قلندر دربار پر دھماکہ ایک بزرگ کی درگاہ پر نہیں پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے ،دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اسے ناکام بنانا ہو گا :سراج الحق

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جب میرے بھائی نے ٹیم کا نام قلندر تجویز کیا تو مجھے اس میں اپنی والدہ کی یاد محسوس ہوئی،پھر میں نے اقبال کی شاعری کا مطالعہ کیا، انھوں نے قلندر کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے، برصغیر میں لاہور اور دہلی دو ایسے شہر ہیں جہاں بادشاہوں صوفیاو¿ں اور اولیائے کرام کا گزر ہوا ہے،اس میں کنیزوں کا بھی ذکر ہے اور غلاموں کا بھی۔ یہ سب کچھ میں لکھتا رہا اور گنگناتا رہا اسی کوشش میں لاہور قلندر کا گانا لکھ دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اس گانے کے لیے گلوکار اسرار احمد کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ ایک منفرد انداز کے گلو کار ہیں،جے علی کی موسیقی نے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے،گزذشتہ سال لاہور قلندر زآخری نمبر پر آئی تو ہم نے پورے پنجاب میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جس میں ایک لاکھ 13ہزار نوجوان کرکٹرز آئے ان میں سے 128 کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا جن کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ کرائے گئے اور ان میں سے 16 کرکٹرز کو منتخب کرکے آسٹریلیا بھیجا گیا اور اب چار کرکٹرز لاہور قلندر کا حصہ ہیں،یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ فواد رانا پیٹرولیم انجنیئر ہیں لیکن تھیٹر اور ٹی وی سے ان کا پرانا تعلق رہا ہے،وہ پاکستان ٹیلی ویڑن کے پروڈیوسر یاور حیات کے ہونہار شاگرد کے طور پر مشہور ہیں۔ اجوکا تھیٹر سے بھی ان کا گہرا تعلق رہا ہے۔

مزید : T20


loading...