عرب دنیا کے کس ملک میں سب سے زیادہ غیر ملکی کام کرتے ہیں؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

عرب دنیا کے کس ملک میں سب سے زیادہ غیر ملکی کام کرتے ہیں؟ جواب آپ کے اندازے ...
عرب دنیا کے کس ملک میں سب سے زیادہ غیر ملکی کام کرتے ہیں؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد روزگارکے حصول کےلئے عرب دنیا کا رخ کرتی ہے۔ عرب ممالک جانے والے محنت کشوں کی بات ہو تو عموماً سعودی عرب کا ذکر ہوتا ہے، لیکن دراصل کئی چھوٹے خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی شرح حیران کن حد تک زیادہ ہے۔

ویب سائٹ سعودی گزٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، جو کہ کل آبادی کا 89 فیصد ہے۔ اس کے بعد کویت کا نمبر ہے جہاں غیر ملکی، کل آبادی کا 69 فیصد ہیں۔ اسی طرح بحرین میں 52، اومان میں 46 اور سعودی عرب میں 33 فیصد تعداد غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

’ ہمیں ایسے غیر ملکیوں کی ضرورت ہے جو ۔۔۔ ‘ سعودی عرب میں نوکری کا ایک اشتہار جس نے ہنگامہ برپا کر دیا ، سعودی حکومت نے ایکشن لینے کا اعلان کر دیا کیونکہ۔۔۔

خلیجی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ خلیج میں مقیم دو کروڑ غیر ملکی شہری سالانہ 300 ارب ریال سے زائد رقم باہر بھیجتے ہیں، جبکہ سعودی عرب جیسے ممالک میں پرائیویٹ سیکٹر کی 80 فیصد ملازمتیں ان کے پاس ہیں۔ عرب ممالک کو گزشتہ دو سال سے اقتصادی بحران کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر غیر ملکیوں کی تعداد میں بھاری کمی کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...