ہم حالت جنگ اور دشمن ہمارے ملک میں چُھپا ہواہے، دہشت گردوں میں سزا کا خوف پیدا کرنا ہو گا :بریگیڈئر(ر)غضنفر علی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئر(ر)غضنفر علی نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ایک حالت جنگ میں ہیں جس میں دشمن ہمارے ملک کے اندر چُھپ کر پیٹھا ہوا ہے۔
اسلام آبادایئرپورٹ پر پائلٹ کی حاضر دماغی نے طیارے کو حادثے سے بال بال بچا لیا
دنیا نیوز کے پروگرام ”خبر یہ ہے “ میں گفتگوکرتے ہوئے بریگیڈئر(ر)غضنفر علی کا کہنا تھا کہ ملک میں جب شیعہ سنی فسادات کے دوران دہشتگردوں کو پکڑا جاتا تھا تووہ کہتے تھے کہ ہمیں پکڑ تو لیا ہے زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا ہمیں جیل میں ڈال دیا جائے لیکن ہم پھر سے باہر آجائیں گے۔جبکہ میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے ہمیں دہشتگردوں کے ذہن میں سزا کا ڈر ڈالنا چاہیے انہیں پکڑا جائے اور عدالتوں میں پیش کیا جائے جہاں ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے انہیں سزا دی جائے ۔ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ دہشتگردوں کو پکڑ لیا جائے اور ان کو جیل میں ڈال کر عوام کے پیسوں سے روٹی کھلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ججز کی بات ہے کہ اکثر جج صاحبان سکیورٹی کے پیش نظر دہشتگردی کے کیسز کی شنوائی سے پرہیز کرتے ہیں تو اس کیلئے میں دنیا سے ہزارو ں سے ایسے انسداد دہشتگردی کے کیس دکھا سکتا ہوں جن کو جج پس پردہ رہ کر سنتے تھے۔