”ایسی بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہیے“بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والدکے فیصلے کے خلاف بغاوت کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر نا پسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمارذہنیت کے لوگوں کوجیل میں سڑنا چاہیے، ایسے لوگوں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔
جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادیوں نے عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر نا پسندیدگی کا اظہار کردیا ہے،آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت کے گھناونے اورغیرقانونی اقدامات قابل مذمت ہیں، عرفان اللہ مروت کوپیپلزپارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔
ہم حالت جنگ میں ہیں ،دشمن ہمارے ملک میں چُھپا ہواہے:بریگیڈئر(ر)غضنفر علی
بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بیمارذہنیت کے لوگوں کوجیل میں سڑنا چاہیے، ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا،پیپلزپارٹی قیادت ایک خاتون نے سنبھالی تھی، ایسے لوگوں کو پیپلزپارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے۔