پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے ہرادیا

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے ہرادیا
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے ہرادیا

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے ہرادیا،بوم بوم شاہد آفریدی نے45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔

پولارڈ نےکراچی کنگز کے تاج کی لاج رکھ لی،آخری دو گیندوں پر دو چھکےلگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا 

تفصیلات کے مطابق آخری اوور میں ہارتے ہوئے میچ کو شاہد آفریدی نے 2 چوکوں کی مدد سے جتوادیا،45 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زہادہ دیر تک نہ چل سکی ،بلے باز تمیم اقبال اور سیموئل دونوں7،7 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔کامران اکمل نے 26 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔شکیب الحسن بھی صرف 1 رن بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے جبکہ صہیب مقسود بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان ڈیرن سیمی بھی وکٹوں کو نہ روک سکے اور بغیر کوئی سکور کیے آوٹ ہوگئے۔بلے باز محمد حفیظ 22 اور  وہاب ریاض صرف 1 ن ہی بنا سکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد اللہ اور ٹی ملز نے 3،3 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور  پہلےبلے باز اسد شفیق صرف 3 رنز جبکہ احمد شہزاد بغیر کوئی سکور کیے پویلیئن لوٹ گئے۔تیسرے بلے باز روسوو  38رنز کی ایننگز کھیلنے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔کیون پیٹرسن اپنی نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 41 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد 8 ،محمد نواز 18 اور محود اللہ صفر پر آوٹ ہوئے۔بلے باز  زوالفقار بابر بھی کوئی سکور نہ کرسکے اور صفر پر ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز عمر گل 2 اورحسن خان صرف 5 رنز بنا سکے۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر نے 3 جبکہوہاب ریاض اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

واضح رہے کہ  پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمینے ٹاس جیتنے کے بعد مخالف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید : T20 /اہم خبریں


loading...