دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوگئی ،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے: سینیٹر مشاہداللہ خان

دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوگئی ،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور ...
 دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوگئی ،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے: سینیٹر مشاہداللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنماءسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوئی ہے،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوئی ہے، پاکستان سپر لیگ کرانے والوں کو سلام ہے، دہشت گردوں کی فاٹا میں پناہ گاہیں ختم کی گئیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشتگردی کی نئی لہر سی پیک کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔

انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے: شعیب اختر

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہر پی ایس ایل کی وجہ سے ہے،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے۔

مزید :

قومی -