پولیس ،رینجرزاور حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن،13مشتبہ افراد گرفتار

پولیس ،رینجرزاور حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن،13مشتبہ افراد ...
پولیس ،رینجرزاور حساس اداروں کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن،13مشتبہ افراد گرفتار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس ،ر ینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں رینجرز ،پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مستقل رہائش پذیر افراد کی بائیومیٹرک اور کرائے کے مکانوں میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی دستاویزات کی چیکنگ کی جبکہ پولیس نے شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر13مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 5افغان شہری بھی شامل ہیں۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جنہیں شناخت ظاہر ہونے کے بعد رہا کر دیا جائیگا۔

مزید : اسلام آباد


loading...