پولیس کی راولپنڈی میں پتنگ بازوں, ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 5افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے راولپنڈی میں پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے اسحلہ برآمد کر لیا۔
پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری،ایک وکٹ کے نقصان پر 4رنز بنالیے
تفصیلات کے مطابق پولیس نے راولپنڈی کے علاقے میں ویسٹریج میں پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30پستول اور 15گولیاں جبکہ پتنگ بازوں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 800پتنگیں بھی برآمد کرلی ہیں۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانے میں منتقل کردیا ہے۔