راحیل شریف نے دھرنا ختم کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی: عمران خان

راحیل شریف نے دھرنا ختم کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی: عمران خان
راحیل شریف نے دھرنا ختم کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی: عمران خان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف نے دھرناختم کرنے اور شفاف تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ہمیں نواز شریف پر اعتماد نہیں تھا اس لیے دھرنا ختم نہیں کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دھرنے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ، دھرنے کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ دھرنا ختم کردیں ، میں شفاف تحقیقات کی ضمانت دیتا ہوں، لیکن ہمیں نواز شریف پر اعتماد نہیں تھا اس لیے دھرنا ختم نہیں کیا۔

وہ جگہ جہاں رہنے والے زہریلا پانی پیتے ہیں لیکن زہر اُن پر اثر نہیں کرتا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

پاناما کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے دوران سپریم کورٹ میں نیب بے نقاب ہوا ہے اور اس کیس کے فیصلے کے بعد نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے اپنے آپ کو بدلیں گے۔ اگر امپائر انگلی کھڑی کرتا اور پاناما کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیتا ہے تو ن لیگ دوسرا وزیر اعظم نامزد کر سکتی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...