سیکیورٹی خدشات ،ایوان عدل کو جانے والی سڑک بند کردی گئی

سیکیورٹی خدشات ،ایوان عدل کو جانے والی سڑک بند کردی گئی
سیکیورٹی خدشات ،ایوان عدل کو جانے والی سڑک بند کردی گئی

  


لاہور(نامہ نگار )دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سول کورٹ اور ایوان عدل کی بلڈنگ کو جانے والے درمیانی راستوں پر پتھروں کے بلاک رکھ سٹرک کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے .

پولیس کی روالپنڈی میں پتنگ بازوں, ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 5افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کسی کوبھی بغیر تلاشی کے عدالتی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ ایوان عدل کی بلڈنگ پر پولیس کے اہلکار تعینات کرکے سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنرآفس کی طرف جانے والے راستے،سول کورٹ اورایوان عدل کی بلڈنگ کے درمیانی راستے عام ٹریفک کے لئے بندکرے وہاں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ ایوان عدل کی بلڈنگ پربھی اضافی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے ،واضح رہے کہ وکلاءفول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ ہے لیکن وکلاءکا کہنا ہے کہ پہلے سے سیکیورٹی بہتر کردی گئی ہے جو احسن اقدام ہے ،سول کورٹ اورایوان عدل کی عمارات کے درمیان سے گزرنے والی سڑک کو بند کرکے سینئرسول جج اورمسجدبلاک کے راستے کو ایک کردیا گیاہے۔سڑک کے دونوں اطراف پتھر وں کے بلاک رکھ کر اسے عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے، ایوان عدل میں دو داخلی اور خارجی راستے رکھے گئے ہیں،پولیس کی نفری کوبلڈنگ کی چھتوں پر تعینات کردیا گیاہے تاہم تینوں گیٹس سے کسی کوبھی بغیر تلاشی کے عدالتی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید : لاہور


loading...