پیش نہ ہونے پر سیشن عدالت نے100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پیش نہ ہونے پر سیشن عدالت نے100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
پیش نہ ہونے پر سیشن عدالت نے100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

  


لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں بھی بند کرنے کا حکم دے دیاہے.

راحیل شریف نے دھرنا ختم کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی: عمران خان

فاضل جج نے اس ضمن میں کارروائی کے لئے سی اوپی او لاہور کو مراسلہ بھی بجھوا دیا ہے ۔واضح رہے کہ عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیش نہ ہونے پر مقدمات التواءکا شکار ہوتے ہیں جس کے باعث سائلین بروقت انصاف سے محروم رہتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں 55کے قریب ایڈیشنل سیشن جج کام کررہے ہیں جن کی عدالتوں میں قتل سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات زیرسماعت ہے جن کو نمٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم ان احکامات کی روشنی میں عدالتوں میں تیزی سے مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے ،بعض عدالتوں میں کافی تعداد میں کیس ایسے ہیں جن میں پولیس اہلکار پیش نہیں ہو رہے اور نہ ہی گواہ عدالت کے حکم پر پیش کررہے ہیں جس کی وجہ سے کیس التوا کا شکار ہورہے ہیں،مذکورہ مقدمات التوا ءمیں جانے کی وجہ سے سائلین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،گزشتہ روز سیشن کورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والے 100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری،شوکاز نوٹس اور ان کی تنخوائیں بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اورسی سی پی او لاہورکواس ضمن میں کارروائی کے لئے مراسلہ بھی بھجوادیا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...