شیروانی کی خراب سلائی پر دولہا نے دولہا ہاﺅس کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا
لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت میں شادی پر پہننے کے لئے شیروانی خراب سلائی کرنے پر دولہا نے دولہا ہاﺅس گلبرک کے مالک کے خلاف 2لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا،فاضل جج نے مذکورہ مالک کو25مارچ کو طلب کرلیاہے۔
پیش نہ ہونے پر سیشن عدالت نے100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
صارف عدالت میں پیرغازی روڈ اچھرہ کے رہائشی عبدالقدوس نے دولہا ہاﺅس گلبرگ مین بازار کے مالک کے خلاف 2لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی شادی تھی جس میں شیروانی پہننی تھی،اس نے دولہاہاﺅس گلبرگ مین بازار کو شیروانی سلنے کے لئے دی جبکہ نیا ناپ بھی دیا اور بتایا گیا کہ اس نے شادی پر پہننی ہے اس کو صحیح سلائی کر کے دی جائے لیکن وقت مقررہ پر شیروانی سلائی نہیں کرکے دی گئی اور بار بار چکر لگانے کے بعد جب شیروانی ملی تو وہ تنگ تھی، شیروانی شادی پر نہ پہننے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ مالک کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔