وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی :بلاول بھٹو زرداری

وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،پیپلز پارٹی دہشت گردی ...
وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی :بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی۔

اپنے ٹوئیٹرپیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا تو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔پیپلز پارٹی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی۔

مزید :

قومی -