دشمن کا ایجنڈا فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینا ہے، دینی و سیاسی جماعتیں ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا:سینیٹر ساجد میر

دشمن کا ایجنڈا فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینا ہے، دینی و سیاسی جماعتیں ذمہ ...
دشمن کا ایجنڈا فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینا ہے، دینی و سیاسی جماعتیں ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا:سینیٹر ساجد میر

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر   ساجد میر نے کہا ہے کہ دشمن کا ایجنڈہ فرقہ وارانہ اور نسلی و لسانی تعصبات کو ہوا دینا ہے ، دینی و سیاسی جماعتیں ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ یا گروہی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا نہیں ،  ہمیں اتحاد یکجہتی کو فروغ دے کر دشمن کی چالیں ناکام بنانا ہونگی ۔

 کراچی  ائیر پورٹ پر استقبال کے لئے آئے ہوئے اراکین جمعیت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور اس کی کامیابی کا انحصار قیام امن پر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی سول ملٹری انڈر اسٹینڈنگ کا نتیجہ ہے ، صورتحال پر شہریوں کا اطمینان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں ۔ سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا کہ شہر میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے مزید پیش رفت کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام مکاتب فکر کو گروہی ایجنڈے پر ملکی ایجنڈے کو ترجیح دینا ہوگی۔

مزید : کراچی


loading...