داعش اور القاعدہ کو امریکہ کی مالی معاونت حاصل ،پاکستان میں داعش تھی ،ہے اور رہے گی :رحمان ملک

داعش اور القاعدہ کو امریکہ کی مالی معاونت حاصل ،پاکستان میں داعش تھی ،ہے اور ...
داعش اور القاعدہ کو امریکہ کی مالی معاونت حاصل ،پاکستان میں داعش تھی ،ہے اور رہے گی :رحمان ملک

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ کو امریکہ اور اس کی ایجنسی سی آئی اے کی مالی معانت حاصل ہے جبکہ پاکستان میں داعش تھی ،ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاچارسدہ حملہ ناکام بنانے والی پولیس پارٹی کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اس وقت بھارت کیلئے کام کررہے ہیں اور پاکستان کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔دنیا کی 90فیصد افیون افغانستان میں موجود ہے اور وہاں کی حکومت اس افیون کے ذریعے آنیوالی کمائی کا پیسہ طالبان سے کیساتھ بانٹ لیتی ہے اور اس پیسے کو بعد میں ہمارے ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اگر دیکھا جائے تو اس کے تانے بانے امریکہ سے جا کر ملتے ہیں اور میرے نظریے کے مطابق داعش پہلے بھی ہمارے ملک میں تھی آج بھی اور جب تک اس کیخلاف موثر کارروائی نہ کی گئی تو اس کا وجود مستقبل میں بھی رہے گا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب طالبان کی جڑ ہے جبکہ لشکر جھنگوی کی بھی جڑ پنجاب ہی تھاکیونکہ ماضی میں جتنے بھی بڑے واقعات رو نما ہوئے ہیں ان میں لشکر جھنگوی کا نام ہر صورت میں سامنے آیا ہے ۔ طالبان نے میرے سرکی قیمت ایک بلین ڈالر رکھی ہوئی جسے حاصل کرنے کیلئے وہ آج بھی کوشاں ہیں لیکن وہ ایسا کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔میں نے اپنی سکیورٹی سے متعلق کبھی کسی کو نہیں بتایا، میں ماضی میں بھی اور آج بھی جب کسی جگہ نکلتا ہوں تو کسی کونہیں بتاتا۔ میں  اپناآنے اور جانے کاروٹ اپنے ذہن تک محدود رکھتا ہوں جبکہ  موت تو برحق ہے جس دن آنی وہ اس د ن اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

مزید : قومی


loading...