اپوزیشن عوام میں ہار چکی، اب سپریم کورٹ کے کندھے پر بند وق رکھ کرچلانا چاہتی ہے:احسن اقبال

اپوزیشن عوام میں ہار چکی، اب سپریم کورٹ کے کندھے پر بند وق رکھ کرچلانا چاہتی ...
اپوزیشن عوام میں ہار چکی، اب سپریم کورٹ کے کندھے پر بند وق رکھ کرچلانا چاہتی ہے:احسن اقبال

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام میں ہار چکی ہے لیکن عوام کے فیصلے کو نہیں مان رہی، اب سپریم کورٹ کے کندھے پر بند وق رکھ کرچلانا چاہتی ہے۔

جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیربرائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام میں ہار چکی ہے لیکن عوام کے فیصلے کو نہیں مان رہی، اب سپریم کورٹ کے کندھے پر بند وق رکھ کرچلانا چاہتی ہے۔

لاہور کے جناح باغ میں نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان کی حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن اب تک حکومت کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں لا سکی، وہ کرپشن کا رونا روتے ہیں مگر اپنے صوبے میں اس پر بات نہیں کرتے۔

چند سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری،وزیراعظم نے مختلف گریڈز کے487 افسروں کی ترقی کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ عدالت سیاست پر نہیں، میرٹ پر فیصلے کرتی ہیں،ماضی میں سیاستدان امریکا سے ایک ایف 16طیارہ لےکر لڈیاں ڈالتے تھے، جبکہ ن لیگ حکومت امریکا سے اقتصادی اورعلمی تعلقات بہتر بنا رہی ہے

مزید : قومی


loading...