شاہ جمال ؒ کے مزار کے قریب و جواب میں منشیات فروشی کیخلاف اہل علاقہ کااحتجاج

شاہ جمال ؒ کے مزار کے قریب و جواب میں منشیات فروشی کیخلاف اہل علاقہ کااحتجاج

لاہور(کرا ئم رپورٹر)دربار حضرت شاہ جمالؒ پر پولیس اور دربارانتظامیہ کی ملی بھگت سے منشیات کی فروخت کیخلاف شاہ جمال کے درجنوں رہائشیوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے پولیس اور اوقاف کے منیجر اور دوسرے عملے کیخلاف دیر تک نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ تھانہ اچھرہ کے ملازمین دربار حضرت شاہ جمال پر تعینات محکمہ اوقاف کے منیجر جا ن شا ہد اقبا ل ،نگر ان عبد الر شید اوردیگر ملازمین کی ملی بھگت سے یہاں آنیوالوں کوچرس اورایسی دوسری منشیات فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے دن رات یہاں مشکوک لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے ، پولیس کو شکایات کے باوجود اس معاملے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کی طرح راغب ہورہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...