دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ آدمی جان بوجھ کر بغیر پیراشوٹ کے جہاز سے کُود گیا اور پھر۔۔۔ نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیراشوٹ کے بغیر ہزاروں فٹ کی بلندی سے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا دینے کے خیال سے ہی کلیجہ منہ کو آ جاتا ہے لیکن امریکہ میں ایک شخص نے یہ کام کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ دیکھنے والے ہر شخص نے اس سٹنٹ مین کواحمق ترین آدمی کا خطاب دیا ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس سٹنٹ مین نے صرف ایک زیرجامہ پہن رکھا ہوتا ہے۔ ہزاروں فٹ پر پرواز کرتے جہاز میں کیمرے کے سامنے دو فقرے بولنے کے بعد یہ بغیر کسی حفاظتی اقدام کے چھلانگ لگا دیتا ہے اور 40سیکنڈ تک زمین کی طرف گرتا چلا جاتا ہے۔ اس دوران وہ فضاءمیں قلابازیاں لگاتا ہے اور ایسی خوشی کا اظہار کرتا ہے جیسے یہ اس کی زندگی کے پرمسرت ترین لمحات ہوں۔
عمارت سے اس طرح لٹک کر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کرنے والی یہ نوجوان لڑکی اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
40سیکنڈ تک زمین کی طرف گرنے کے بعد وہ نیچے فضا میں موجود ایک سکائی ڈائیور کے پاس پہنچتا ہے جو پہلے سے ہی پیراشوٹ کے ذریعے فضاءمیں موجود ہوتا ہے۔ یہ سکائی ڈائیور کو مضبوطی سے پکڑ لیتا ہے اور سکائی ڈائیور ایک بیلٹ نکال کر اسے بھی اپنے ساتھ باندھ لیتا ہے اور بالآخر یہ دونوں پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اتر جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس نڈر سٹنٹ مین کا نام لوک ایکنز(Luke Aikins)ہے جو پائلٹ اور پیشہ ورسکائی ڈائیور ہے۔اس نے 25ہزار فٹ کی بلندی سے جہاز سے چھلانگ لگائی تھی اور 2منٹ میں زمین پر پہنچا تھا۔ اس میں زیادہ تر فاصلہ اس نے بغیر پیراشوٹ کے زمین کی طرف گرتے ہوئے طے کیا۔ اس کی ویڈیو دیکھنے والا ہر صارف حیرت زدہ رہ جاتا ہے اور اسے پاگل پن کی انتہاءقرار دے رہا ہے۔ ایک نے تو کمنٹس میں یہ تک لکھ دیا کہ ”جس جہاز میں یہ شخص سفر کر رہا ہو گا میں اس میں کبھی سفر نہیں کروں گا۔“