معاشی مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے: میاں عبدالرزاق

معاشی مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے: میاں عبدالرزاق

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور چیئرمین فروو میاں عبدالرزاق نے ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے بہت سیاسی استحکام بہت ضروری ہے لیکن پاکستان میں یہ صورتحال تسلی بخش نہیں جس کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی استحکام اور احتجاج وغیرہ معیشت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو پہلے ہی مسائل کا سامنا ہے اور اگر ان پر قابو نہ پایا گیا تو یہ مزید سنگین ہوجائیں گے ، ان پر قابو پانے کے لیے سیاسی استحکام پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے عالمی برادری کی نظریں پاکستان پر گڑی ہیں اور اگر یہاں سیاسی استحکام قائم نہ ہوا تو اس کا غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں بھی بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی استحکام قائم کرنے کے لیے اپنا اپنا بہترین کردار ادا کریں ۔

مزید : کامرس