بھارت نے ساﺅتھ افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی

بھارت نے ساﺅتھ افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی
بھارت نے ساﺅتھ افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی

  

کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ساﺅتھ افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں7رنزسے شکست دے سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ،بھارت کی جانب سے 173رنز کے ہدف میں افریقن سنسنی خیز مقابلے میں  165رنز ہی بناپائے ۔

ہدف کے تعاقب میں ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور ڈیوڈ ملر نے کیا تو بھونش کمار نے تیسرے ہی اوور میں ہینڈرکس کو7رنز پر پویلین بھیج دیا ،45کے مجموعے پرملر بھی سریش رائنابھی 24رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد جے پی ڈومینی نے مزاحمت کرتے ہوئے 41گیندوں پر55رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے ،ان کے بعدکرسٹین جونکر نے ان کو جیت کی امید تو دلائی لیکن ناکام رہے۔ساﺅتھ افریقہ مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 165رنز ہی بناپائی ۔

بھارت کی جانب سے بھونیش کمار نے 2 جبکہ جسپریت بمرا،ٹھاکر ،پانڈیااور رائنا نے ایک ،ایک وکٹ کامیابی حاصل کی

اس سے قبل ساﺅتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاجس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنادئیے جس میں شیکھر دھون 47،سریش رائنا43اور ہردیک پانڈیا نے 21رنز بنائے ۔

ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے جونئیر ڈالا نے 3اور کرس مورس نے 2وکٹیں حاصل کی۔

مزید : کھیل