بی ٹی کپاس کی شناخت ،زہر کی مقدار کے تعین کیلئے تربیت کے منصوبہ پر کام شروع

بی ٹی کپاس کی شناخت ،زہر کی مقدار کے تعین کیلئے تربیت کے منصوبہ پر کام شروع

لاہور(کامرس رپورٹر)بی ٹی کپاس کی شناخت اور زہر کی مقدار کے تعین کے لئے تربیت کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس منصوبے کی کل مالیت 11ملین روپے ہے اور ایک سال کا یہ منصوبہ کپاس کے تمام اضلاع کیلئے ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شعبہ زرعی توسیع ، وفاقی محکمہ برائے تصدیق و اندراج اور نجی شعبہ کے 200سے 300لوگوں کی کپاس کے بی ٹی اقسام اور جڑی بوٹی مار دوائی کے خلاف مدافعاتی خواص کی بذریعہ سٹرپ ٹیسٹ جانچ، ڈی این اے کی سطح پر مختلف بی ٹی جینز اور مخصوص ایونٹ کی پہچان، ای ایل آئی ایس اے ٹیکنالوجی کے ذریعے بی ٹی زہر کی مقدار کا تعین اور پنجاب کے کپاس کی کاشت والے اضلاع میں 200مقامات پر بی ٹی کی موجودگی و غیر موجودگی اور خاص پن کا جائزہ لینا ہے۔

اس منصوبے کے تحت کسانوں کو بی ٹی اقسام کے خالص بیج کی فراہمی ممکن ہوگی، حیاتیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلات کے بیج کے معیار کی جانچ اور غیر تصدیق شدہ بی ٹی اقسام کی روک تھام ممکن ہوگی۔

مزید : کامرس