کویت، غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی

کویت، غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی(آن لائن) کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی۔کویتی سینٹرل بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2017کی تیسری سہ ماہی کے دوران کویت میں مقیم غیرملکیوں نے مجموعی طور پر0.94 بلین دینار کی ترسیلات کیں۔غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 2012کے بعد پہلی مرتبہ اتنی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے۔
کہ غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں کمی کی بنیادی وجہ کویت میں مہنگائی ہے۔ حکومت نے کئی اہم شعبوں میں سبسڈی ختم کردی ہے جس کے باعث مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -